تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

کراچی : پی ٹی آئی رہنما عالمگیرخان کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

کراچی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عالمگیرخان کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا، اہلکاروں نے ان کی غیر موجودگی میں سیکیورٹی گارڈز اور دیگر افراد سے پوچھ گچھ کی۔

کراچی : پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی کے رہنما عالمگیرخان کے گھرپر چھاپہ مارا، اس وقت گھر میں صرف خواتین اور بچے موجود تھے، پولیس کی10سے15موبائلیں عالمگیر خان کے گھر پر کافی دیر تک موجود رہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر سادہ لباس میں موجود مشتبہ افراد معلومات حاصل کررہے تھے، پولیس نے سیکیورٹی گارڈز اور دیگرافراد سے معلومات حاصل کی۔

عالمگیرخان کے گھر پر چھاپہ کیخلاف پی ٹی آئی رہنماؤں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے ارسلان تاج ان کا کہنا ہے کہ رات میں پولیس نہیں گھر میں چور داخل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمگیرخان دہشت گرد نہیں جس کے گھر کی تلاشی لی جارہی ہے، گھروں پر اس طرح چھاپے مار کر ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا۔

ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ کراچی میں تین دھماکے ہوئے کئی لوگ جاں بحق ہوئے، پولیس لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، پہلے حلیم عادل شیخ اور اب عالمگیرخان کے گھر پرچھاپہ مارا گیا۔

عالمگیرخان کی رہائش گاہ پر کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بلال غفار نے کہا کہ پولیس بغیر وارنٹ گرفتاری عالمگیرخان کو گرفتار کرنے آئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بغیر کوئی جرم کے سیاسی آقاؤں کے کہنے پر پولیس نے کارروائی کی، عالمگیرخان کے گھر پر پولیس چھاپے کی مذمت کرتے ہیں جلد اس پر اپنا لائحہ عمل دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنماسیف الرحمان نے کہا کہ عالمگیرخان عام آدمی نہیں پی ٹی آئی کا ایم این اے ہے، رات گئے پولیس کا گھر میں داخل ہونا کیا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟ پولیس نے گھر پر موجود ملازمین کو دھکے دئیے، یہ ریاستی دہشت گردی ہے اور طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے۔

Comments