تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

ورلڈٹی 20 کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

دبئی: آئی سی سی (مینز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر تئیس اکتوبر کو مدمقابل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا میلہ سولہ اکتوبر سے تیرہ نومبر کے دوران سجےگا،جس میں کل سولہ ٹیمیں حصہ لینگی، ایونٹ کے میچز آسٹریلیا کے سات شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سابقہ طریقہ کار برقرار رکھا گیا ہے، ٹاپ 12 ٹیم براہ راست کوالیفائی کرینگی جبکہ چار ٹیمیں کوالیفانگ راؤنڈ کے میچز کھیل کر ایونٹ کھیلنے کی حقدار بنے گی، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں ابتدائی مرحلہ کھیلیں گی۔ICC Men's T20 World Cup 2022 Fixturesٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان سپر 12 کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے اور وہ گروپ 2 میں شامل ہے، اسی گروپ میں روایتی حریف بھارت بھی شامل ہے، دیگر ٹیموں میں بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ موجود ہیں، گروپ ون میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔

سپر 12 کا پہلا میچ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان بائیس اکتوبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز سڈنی اور ایڈیلیڈ میں نو اور دس نومبر کو کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا فائنل تیرہ نومبر کو ملبورن میں کھیلا جائے گا۔

پاک بھارت ٹاکرا

آئی سی سی کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ میچ 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا، گذشتہ سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے آئی سی سی ایونٹ میں بھارت کے ناقابل شکست رہنے کے ریکارڈ کو پاش پاش کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -