شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان فضا علی نے بیٹی فرال کے ساتھ گانا ’ایک پیار کا نغمہ ہے‘ بیٹی کے ساتھ گنگنا دیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فضا علی نے بیٹی شیئر کی جس میں وہ بیٹی کے ساتھ گانا ’ایک پیار کا نغمہ ہے‘ گنگنا رہی ہیں۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ گانا ہمیشہ میرے لیے خاص رہا ہے۔‘
یہ پڑھیں: فضا علی کا خواتین کو شوہروں کی بات ماننے کا مشورہ
اداکارہ نے لکھا کہ اس بار یہ گانا اور بھی زیادہ معنی خیز ہے کیونکہ اس میں میری بیٹی، فرال شامل ہے۔
فضا علی نے بتایا کہ فرال صرف 10 سال کی ہے پھر بھی وہ ایک پیار کا نغمہ ہے میں بہت زیادہ معصومیت، خوبصورتی اور جذبات لے کر آئی ہے۔
View this post on Instagram


