جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

سابق شوہر کی دوسری شادی، فضا علی نے بیٹی کے ساتھ والد کی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی کا سابق شوہر کی دوسری شادی پر بیان آگیا۔

معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے سابق شوہر فواد فارفوق کی دوسری شادی پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور والد کے ساتھ بیٹی فرال کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’زندگی ہمیشہ سیدھی نہیں ہوتی، کبھی کبھی وہ ہمیں ایسے موڑ پر لے آتی ہے جہاں شور نہیں صبر بولتا ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’آج میری بیٹی فرال اپنی معصوم مسکراہٹ کے ساتھ بابا کی زندگی کے نئے سفر کی تیاری کو ریکارڈ کررہی ہے، اس لمحے نے مجھے پھر یاد دلایا کہ رشتے بدل سکتے ہیں لیکن عزت، محبت کبھی ختم نہیں ہوتی۔‘

فضا علی نے کہا کہ ’ہر کہانی کا انجام لڑائی نہیں ہوتا، دل سے دعا ہے فواد فاروق کی زندگی کا یہ سفر خوشی، سمجھداری اور سکون سے بھرا ہو۔‘

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے فضا علی کے بیان کو خوب سراہا جارہا ہے اور مداحوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیٹی کی اچھی تربیت کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں