لندن: پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، انہوں نے لندن میں اپنے شوہر اعجاز خان کے ساتھ وہی متنازع لمحہ دوبارہ دہرایا دیا جو اس سے قبل ان کے لائیو شو میں وائرل ہوا تھا اور جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید بھی کی گئی تھی۔
فضا علی نے لندن میں معروف مقام ہیروڈز کے سامنے اسی منظر کو دوبارہ فلما کر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
واضح رہے کہ چند روز پہلے اپنے لائیو پروگرام کے دوران اعجاز خان نے فضا علی کو کندھے پر اٹھالیا تھا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل پر شدید تنقید کی تھی، جس کے بعد فضا علی کو باقاعدہ معذرت کرنا پڑ گئی تھی۔
View this post on Instagram
لندن سے وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ نامناسب رویہ ہر جگہ نامناسب ہی رہتا ہے، بیرون ملک جانے سے کوئی چیز جائز نہیں ہو جاتی، جبکہ ایک اور صارف نے اسے مڈ لائف کرائسز قرار دیا۔
اسی طرح ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ کم از کم انہیں رومانوی انداز میں اٹھانا تو سکھائیں، اس طرح نہیں جیسے کسی نے کوئی بوجھ اُٹھا لیا ہو۔
فضا علی نے معافی مانگ لی
لندن سے سامنے آنے والی اس متنازع ویڈیو کے بعد فضا علی دوبارہ تنقید کی زد میں آگئی ہیں اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


