تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

فضا علی کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو کے چرچے

کراچی: شوبز انڈسٹری نامور اداکارہ اور میزبان فضا علی کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

اداکارہ فضا علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں مداحوں کی جانب سے بھی ان کی تصاویر کو پسند کیا جاتا ہے۔

فضا علی نے اس بار اپنی بیٹی کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بیٹی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کو بیٹی کے ہمراہ ایک گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مداحوں کی جانب سے فضا علی کی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے اور ان کی بیٹی کی بھی تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ فضا علی نے 1999 میں ماڈلنگ سے کیریئر کی شروعات کی تھی، 2003 میں اداکاری کا آغاز ڈرامہ سیریل مہندی سے کیا، مہندی ڈرامہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے یادگار ڈراموں میں سے ایک ہے۔

اداکار نے 2012 میں نجی ٹی وی کے شو سے میزبانی کا آغاز کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -