اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

حسن خان کے گھر ننھی پری کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار حسن خان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار حسن خان نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو دی۔

حسن خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ننھی پری کو گود میں لیے مسکرا رہے ہیں۔

اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمد للہ اللہ تعالیٰ نے بیٹی سے نوازا ہے لیکن انہوں نے بیٹی کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی ننھی پری کا چہرہ دکھایا ہے بلکہ اس کا چہرہ مسکرانے والی ایموجی سے چھپایا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hasan Khan (@hasankhanofficial)

مداحوں کی جانب سے بھی اداکار حسن خان کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی جارہی ہے اور ننھی پری کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ حسن خان کا ڈرامہ نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا تھا جس کا ایک سین گزشتہ دنوں فضا اور شیزا وائرل ہوگیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hasan Khan (@hasankhanofficial)

ڈرامے میں حسن خان کے ساتھ مرکزی کردار اداکارہ کرن تعبیر نے نبھایا تھا۔

وائرل ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے تھے اور فضا شیزا ٹویٹر پر کئی دن تک ٹاپ ٹرینڈ میں رہا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hasan Khan (@hasankhanofficial)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں