تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

آگ کے شعلے، دوران پرواز خطرناک حادثے نے دل دہلا دیے

واشنگٹن: امریکی ایئرلائن کے طیارے کا انجن دوران پرواز اچانک پھٹ گیا جس کے باعث خوف کے شکار مسافروں نے جہاز میں افراتفری مچادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خوفناک حادثہ امریکی ریاست ہاوائی میں پیش آیا جہاں اڑان بھرتے ہی طیارے کا ایک انجن پھٹ گیا جس کے پیش نظر جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ‘اٹلاس ایئر’ طیارے کے پائلٹ نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ہنگامی لینڈنگ کرائی۔ جہاز میں 212 مسافر سوار تھے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ہولناک ویڈیو کے مناظر نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی خوف میں مبتلا کردیا۔

Comments

- Advertisement -