site
stats
عالمی خبریں

دبئی میں بھارت سے آنے والے طیارے میں آگ لگ گئی

دبئی : بھارت سے آنے والے طیارے میں آگ لگنے کے سبب ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی ، طیارے میں موجود مسافر محفوظ رہے۔

عرب میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا یہ سانحہ بھارت سے دبئی آنے والے ایمرٹس ائیر لائن کے 777 بوئنگ طیارے میں پیش آیا جس کا پرواز
نمبر ای کے 521 ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کو آگ لگنے کے سبب بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے ہیں ‘ اور انہیں ایک لاؤنج میں منتقل کردیاگیا ہے۔

طیارے میں آگ لگنے کے سبب دبئی ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن معطل کردیا گیاہے اور طیارے میں لگی آگ پر قابو پایاجارہا ہے۔

آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں اور تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آیا یہ کوئی حادثہ ہے یا اس کے پیچھے کسی دہشت گرد گروہ کا ہاتھ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top