جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

’فلیش فلٹر‘ انسٹاگرام کا پروفیشنل لگتا ہے یا جیمنی کا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایڈیٹنگ کا نیا انداز جسے سنیماٹک فلیش فلٹر کہا جارہا ہے یہ انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر وائرل ہوچکا ہے۔

یہ فلیش فلٹر بالکل ایسا ہی ہے جسے پاپا رازی کا براہ راست فلیش پڑتا ہے جس میں چہرے اور جلد کی رنگت نکھر کر سامنے آتی ہے جبکہ بیک گراؤنڈ گہرے، موڈی اور سینماٹک رنگوں میں ڈھل جاتا ہے۔

یہ پرتعیش لُک زیادہ تر ’بی فور اینڈ آفٹر‘ٹرانزیشن ریلز کے ذریعے ٹرینڈ کررہی ہے۔

جیمنی اے آئی کے ذریعے ایڈیٹنگ کا طریقہ

وہ صارفین جو عام فلٹر سے زیادہ بہتر کنٹرول چاہتے ہیں، وہ اس اے آئی طریقے پر عمل کر سکتے ہیں، صارفین اپنی پروفیشنل ہاف باڈی (آدھے قد کی) تصویر جیمنی کے انٹرفیس پر اپ لوڈ کریں۔

چیٹ میں مخصوص ’فلیش فلٹر‘ پرامپٹ (جیسے فلیش ون، فلیش 2، یا فلیش 3) پیسٹ کریں یہ اے آئی تصویر کے ڈھانچے کو چھیڑے بغیر صرف لائٹنگ اور کلر گریڈنگ میں ترمیم کرے گا۔

اس فیچر کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اے آئی صارف کے اصل لباس اور پس منظر کی ساخت کو برقرار رکھتا ہے اور صرف پروفیشنل گریڈ کی لائٹ بڑھانے پر توجہ دیتا ہے، اگر پہلا نتیجہ مکمل طور پر درست نہ ہو، تو بہترین وائرل لُک حاصل کرنے کے لیے تصویر کو دو سے تین بار ری جنریٹ (ری جنریٹ) کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

دستیابی اور استعمال

نیٹو آپشنز: صارفین اپنی تصویر منتخب کرکے ہیئر اسٹائل یا ایفیکٹس مینو میں جا کر یہ آپشنز تلاش کر سکتے ہیں۔

مرحلہ وار رول آؤٹ: یہ فیچر فی الحال مرحلہ وار متعارف کرایا جا رہا ہے جن صارفین کے پاس ابھی تک یہ اپ ڈیٹ نہیں آئی، انہیں جیمنی اے آئی والا طریقہ استعمال کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

یہ خاص کیوں ہے؟

اس کا ہائی کنٹراسٹ دیکھنے والے کی نظر براہ راست سبجیکٹ کے خدوخال پر مرکوز کر دیتا ہے جو اسے ریل فرینڈلی بناتا ہے یہ عام موبائل فوٹوز کو ایسا بنا دیتا ہے جیسے وہ کسی پروفیشنل اسٹوڈیو یا نائٹ لائف فوٹوگرافر نے کھینچی ہوں۔

عام فلٹرز کے برعکس جو تصویر کو بگاڑ دیتے ہیں اے آئی ورژن اصل تصویر کی سالمیت برقرار رکھتے ہوئے صرف ماحول کو نکھارتا ہے۔

مشورہ: ایڈیٹنگ شروع کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی اصل تصویر کا پس منظر اور لباس پہلے سے معیاری ہو چونکہ اے آئی ان عناصر کو محفوظ رکھتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں