بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

سرکاری ملازمین کیلئے جدید سہولتوں سے آراستہ فلیٹس ، بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : سرکاری ملازمین کیلئے نئے فلیٹس کا افتتاح کردیا ، رہائشی یونٹس میں بجلی، پانی، گیس، سیکیورٹی اور پارکنگ سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں سول کوارٹرز کے نئے رہائشی منصوبے کا افتتاح کیا، جس میں 96 جدید فلیٹس تعمیر کیے گئے ہیں۔

ہر فلیٹ 1000 اسکوائر فٹ رقبے پر مشتمل ہے اور جدید سہولتوں سے آراستہ ہے۔

منصوبہ 6.91 کنال رقبے پر محیط ہے اور بیسمنٹ سمیت چار منزلہ عمارت میں ہر فلور پر 24 فلیٹس تعمیر کیے گئے ہیں۔

رہائشی یونٹس میں بجلی، پانی، گیس، سیکیورٹی اور پارکنگ سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سرکاری ملازمین حکومت کا قیمتی سرمایہ ہیں اور بہتر رہائش فراہم کرنا فلاح کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہتر رہائش سے ملازمین کی کارکردگی اور ادارہ جاتی استحکام میں اضافہ ہوگا اور صوبائی حکومت ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات اور مزید توسیع جاری رکھے گی۔

بانی کےوژن کےمطابق ملازمین کوبہتررہائش دی جارہی ہے، بہتر رہائش سےکارکردگی اورادارہ جاتی استحکام میں اضافہ ہوگا،

صوبائی حکومت رہائشی منصوبوں میں مزیدتوسیع کرے گی اور ہاؤسنگ سیکٹرمیں اصلاحات کاعمل تسلسل سے جاری رہے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں