site
stats
پاکستان

کراچی: ریلوے کی زمین پر قائم ستر سے زائد فلیٹس سیل

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں ریلوے کی زمین پر قائم رہائشی عمارت میں ستر سے زائد فلیٹس کو سیل کردیا گیا۔

کراچی میں گلستان جوہر میں قائم مون گارڈن کے مکین بنے سراپا احتجاج ہوگئے مکین خاتون کا کہنا تھا کہ غیرقانونی جائیداد تھی تو قانونی رجسٹریری کیوں دی گئی۔

ایک اور متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ حکومت نے لیز کرکے فلیٹ دیا ہے، پروجیکٹ کے ایک شخص کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے لیز مل گئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ کے مطابق محکمہ ریلوے کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں زمین واگزار کرانے کے لئے درخواست زیر سماعت تھی جس پر عدالتی احکامات کی روشنی میں کارروائی کی گئی ہے، مکینوں نے بھی سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top