The news is by your side.

Advertisement

گوشت سے بنی مزے دار آئس کریم، ویڈیو وائرل

منسک : کبھی آپ نے سوچا تھا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ گوشت کے ذریعے مزے دار آئس کریم بن سکے، یہ ایک لطیفے کی طرح محسوس ہوتا ہے لیکن سائنس دانوں نے گوشت و دودھ کے ملاپ سے مزے دار آئس کریم کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

یہ کارنامہ بیلاروس میں سر انجام دیا گیا، انسی ٹیوٹ آف میٹ پروڈکٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہم رکن ارینا کالوٹوچ نے گوشت اور دودھ کے امتزاج سے ذائقے دار آئسکریم تیار کی ہے، جسے آئس میٹ کا نام دیا گیا ہے۔

ادارے کی جانب سے تیار شدہ مصنوعات کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوشت اور دودھ کی مدد سے کیچڑ کی طرح کا ایک مسکچر تیار کیا جارہا ہے۔

ارینا کالوٹوچ کا کہنا ہے کہ گوشت کے زریعے آئس کریم کا بننا ایک تازگی بخش اور صحت مند عمل ہے، یہ ہلکے ناشتے کے لئے بہترین ہے، جبکہ اس آئس کریم کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں شوگر کی عدم موجودگی ہے۔

اس آئس کریم کو ستمبر میں ہونے والی بیلگو 2020 نمائش میں پیش کیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں