تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

طیارے میں خاتون کی انوکھی حرکت، لوگ حیران، ویڈیو وائرل

واشنگٹن: نجی ایئرلائن کی پرواز میں خاتون نے ایسی حرکت کی کے طیارے میں بیٹھے تمام افراد حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق طیارے میں مسافر عام طور پر آرام سے سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ساؤتھ ویلز ایئرلائن ایئرلائن کی پرواز میں مسافر اس وقت حیران رہ گئے جب خاتون مسافر لگیج رکھنے کی جگہ پر جا کر لیٹ گئی اور اترنے سے انکار کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ٹرین کی برتھ کی طرح مسافر طیارے کی کرسیوں کے اوپر بنے لگیج میں آرام سے لیٹی ہوئی ہے اور دوسرے مسافروں کی جانب دیکھ رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کی جانب سے مذکورہ ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف ندیم نے لکھا کہ ’ایسا ہی واقعہ میں میں نے ہیری پوٹر فلم میں دیکھا تھا جب ہیری پوٹر ٹرین کی برتھ میں لیٹا ہوا تھا۔’

اسی طرح ایک صارف کا کہنا تھا کہ سامان کی ٹوکری میں مسافر کیوں تھی حالانکہ وہاں فاصلے پر پر کافی جگہ موجود تھی۔

ایک اور صارف انٹونیو امبولا نے لکھا کہ ’یہ اوپر کیا کررہی ہیں۔‘ ٹویٹر پر سماتھا وارڈ کا کہنا تھا کہ ‘ہوسکتا ہے وہ تھکی ہوئی ہو۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ رواں سال 30 جولائی 2019 کو پیش آیا تھا تاہم غیرملکی ویب سائٹ دی سن نے یہ ویڈیو آج دوبارہ شیئر کی ہے۔

Comments

- Advertisement -