پیر, جون 8, 2026
اشتہار

رن وے پر کتے کی موجودگی کا انکشاف، کراچی ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ ٹل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر کتے کی موجودگی کا انکشاف ہوا تاہم ٹیک آف کے لیے تیار نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رن وے پر کتے کی موجودگی کے باعث فلائٹ آپریشن کے دوران بڑا حادثہ بال بال ٹل گیا۔

ٹیک آف کے لیے تیار نجی ایئرلائن کی پرواز کے کپتان کی بروقت نشاندہی پر سیفٹی پروٹوکول کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئربلیو کی پرواز PA-208 پیر کی رات روانگی کے لیے رن وے کے ٹیک آف پوائنٹ پر بالکل تیار موجود تھی کہ عین اسی وقت کپتان کو رن وے پر ایک کتے کی موجودگی کا احساس ہوا، جس پر اس نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جانور کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی مروجہ سیفٹی پروٹوکول کے تحت فوری کارروائی کی گئی اور رن وے کو کلیئر کروایا گیا اور ایئر ٹریفک کنٹرول سے دوبارہ مکمل کلیئرنس ملنے کے بعد پرواز کو پیر کی رات ہی بحفاظت اسلام آباد کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

ترجمان پی اے اے نے مزید بتایا کہ ایئرپورٹ رن وے کی سیکیورٹی اور رات کے وقت موثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے، رن وے کے اطراف جدید تھرمل امیجنگ کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ چند ہی روز کے اندر ان جدید کیمروں کی مدد سے رن وے کی چوبیس گھنٹے نگرانی کا عمل شروع ہو جائے گا، جس سے فلائٹ آپریشنز اور ایئرپورٹ سیفٹی کا معیار مزید بہتر اور فول پروف ہو جائے گا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں