کراچی: شہر قائد میں ہونے والی بارش کے باعث ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارش کے باعث فضائی آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ہے، کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی ملکی اور غیرملکی ائیرلائن کی 5 فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔
کراچی سے دبئی، شارجہ اور کولمبو جانے والی تین انٹرنیشنل پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، اسی طرح پی آئی اے کی کراچی سے لاہور اور اسلام آباد جانے والی بھی تاخیر سے روانہ ہوئی۔
ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 304 تاخیر کے بعد 3:42 پر روانہ ہوئی جبکہ اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 308 تاخیر کے بعد 4:23 پر روانہ ہوئی۔
غیرملکی ایئرلائن کی کراچی سے دبئی پرواز ایک گھنٹہ 30 منٹ تاخیر کا شکار ہے جبکہ شارجہ جانت والی پرواز ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے کولمبو جانے والی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز یو ایل 184 سوا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔