جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

دھند کے باعث پاکستان میں فلائٹ آپریشن شدید متاثر، مسافروں کو طویل انتظار کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: دھند کے باعث پاکستان میں فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے، پروازوں کی تاخیر اور منسوخی سے مسافروں کو طویل انتظار کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہو گیا۔ حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار ہیں۔

ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 410 جبکہ دبئی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 411 دھند کے باعث منسوخ کر دی گئی، اسی طرح جدہ جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 738 اور جدہ سے لاہور آنے والی پرواز ایس وی 739 بھی منسوخ ہو گئی۔

قومی ایئرلائن کی کراچی جانے والی پرواز پی کے 305 اور اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 368 تاخیر کا شکار رہیں، جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 304 بھی تاخیر سے پہنچی۔

نجی ایئرلائن کی کراچی جانے والی پرواز پی اے 401 اور اسلام آباد جانے والی پرواز پی اے 470 بھی متاثر ہوئیں۔

کم حدِ نگاہ کے باعث لینڈنگ اور ٹیک آف عارضی طور پر معطل رہے، جس کے باعث متعدد مسافروں کو ائیرپورٹ پر طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔ ا

ئیرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ اپنی پروازوں کے بارے میں ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں، حدِ نگاہ بہتر ہونے پر فلائٹ آپریشن مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث آج بھی 12 پروازیں منسوخ جبکہ ایک پرواز کو متبادل طور پر اسلام آباد اتار لیا گیا۔ نجف سے لاہور آنے والی پرواز آئی اے 435 کو اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

لاہور اور کراچی کے درمیان قومی ایئرلائن کی پروازیں پی کے 302 اور پی کے 303 منسوخ ہو گئیں، جبکہ لاہور سے جدہ اور ابو ظہبی کی دو بین الاقوامی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں جبکہ کراچی اور اسلام آباد کے درمیان نجی ایئرلائن کی پروازیں پی اے 200 اور پی اے 201 منسوخ رہیں، جبکہ لاہور اور شارجہ کے درمیان بھی نجی ایئرلائن کی دو پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کی 23 پروازیں ایک سے 13 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ لاہور ایئرپورٹ سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں کراچی سے لاہور آنے والی سات پروازیں سات گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئیں۔ لاہور ایئرپورٹ کی مجموعی طور پر 30 پروازیں ایک سے 13 گھنٹے تاخیر سے چلیں، جبکہ گزشتہ روز کی پانچ پروازوں کے آج آپریٹ ہونے کی توقع ہے۔

کراچی ایئرپورٹ کی 18 پروازوں میں بھی ایک سے 13 گھنٹے تک کی تاخیر ریکارڈ کی گئی، جبکہ پشاور کی پانچ، فیصل آباد کی دو، کوئٹہ کی تین اور اسکردو کی دو پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں