The news is by your side.

Advertisement

علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر

لاہور میں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد پروازوں کا فلائٹ شیڈول متاثر ہوگیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پنجاب میں آج بھی شدید دھند کا راج ہے، جس کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حد نگاہ 500 میٹر رہ گئی جس کے باعث رن وے کو پروازوں کی لینڈنگ کےلیے بند کردیا گیا۔

رن وے بند ہونے کی وجہ سے ایئر ٹریفک کنٹرول حکام نے دو پروازوں کو اسلام آباد میں لینڈ کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق نجف سے آنے والی پرواز آئی ایف 341 کو اسلام آباد موڑنے کی ہدایت کی گئی جب کہ دوسری پرواز شارجہ سے پی اے 413 مسافروں کے ہمراہ لاہور پہنچی تھی جسے اسلام آباد میں لینڈ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں