تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

مائیک ٹائسن نے دوران پرواز مداح پر مکے برسا دیے

لیجنڈ امریکی باکسر مائیک ٹائسن سے چھیڑ چھاڑ نوجوان کو مہنگی پڑ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سان فرانسسکو میں فضائی سفر کے دوران نوجوان مداح مسلسل لیجنڈ باکسر مائیک ٹائسن کو تنگ کرتا رہا جس کے سبب باکسر غصے میں آگئے اور پچھلی نشست پر بیٹھے مسافر پر مکے برسا دیے۔

مائیک ٹائسن کا یہ رویہ دیکھ کر نوجوان مداح حیران رہ گیا واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان مائیک ٹائیسن کو مسلسل تنگ کررہا ہے اس دوران مائیک ٹائسن اپنی نشست سے اٹھے اور مداح کو مارنا شروع کردیا۔

مائیک ٹائسن سے مار کھانے کے بعد نوجوان خاموشی سے بیٹھ گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹائسن کا رویہ اپنے ساتھی مسافروں کے ساتھ پرسکون تھا، ٹائسن نے فلائٹ میں سوار ہر ایک مسافر کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مائیک ٹائسن نے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں لیکن وہ شخص انہیں مسلسل تنگ کررہا تھا۔

Comments

- Advertisement -