جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب کے لیے پروازیں آج سے بحال

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض/ابوظہبی: بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے بعد متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب کے لیے پروازیں آج سے بحال ہورہی ہیں، پہلی پرواز جدہ کے لیے روانہ ہوگی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے انٹرنیشل فلائٹس آپریشن پر عائد پابندی ختم کردی ہے جس کے بعد دیگر ممالک سے طیاروں کی آمد اور روانگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، البتہ کوروناوائرس کی وبا کے پیش نظر ریاض حکومت نے برطانیہ پر یہ پابندی تاحال برقرار رکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن کی سعودی عرب کے لیے پروازیں پیر چار جنوری(آج) سے بحال ہوں گی۔

- Advertisement -

اماراتی ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایمریٹس کی پہلی پرواز پیر کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے سعودی شہر جدہ کے لیے روانہ ہوگی۔

دریں اثنا فلائی دبئی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں دمام انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ریاض انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے پروازیں بحال کردی گئی ہیں، جدہ کے لیے پروازیں فروری سے بحال ہوں گی لیکن ریزرویشن جاری ہے۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کی تمام فضائی کمپنیوں نے انٹرنیشنل فلائٹس پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد سعودی عرب کے لیے پروازیں بحال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں