The news is by your side.

Advertisement

افغانستان کیلیے پروازیں؛ تین مختلف نوٹم جاری

کراچی: افغانستان کی فضائی حدود کھلنے کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نےتین مختلف نوٹم جاری کر ‏دیے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹم عالمی ہوابازی کی تنظیم کی گائیڈلائن کےمطابق جاری کیاگیا۔ کابل ائیرپورٹ پر ‏ائیرٹریفک کنٹرولرکی عدم دستیابی پرطیاروں میں فاصلہ رکھناہوگا۔

نوٹیم کے مطابق کابل ائیراسپیس میں دوجہازوں کےدرمیان15منٹ کافاصلہ رکھنا ہوگا جب کہ افغان ائیراسپیس ‏میں طیارےکابل ایف آئی آرپرعمل درآمد لازم کر یں۔

نوٹیم میں کہا گیا ہے کہ اسی طرح کابل کے پرائمری ریڈار اور سیکنڈری ریڈار مکمل طور پر فعال ہیں اکاو کے ‏وضع کردہ اسٹینڈرڈ پروسیجر پرعمل لازمی ہوگا۔

واضح رہے افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی ، ‏پرواز پی کے6249 کابل مقامی وقت کے مطابق 9:45پر پہنچی۔

اس سلسلے میں کابل ائیرپورٹ کیلئے افغان سول ایوایشن اور مقامی پی آئی اے عملےکےخصوصی انتظامات کئے ‏گئے ، افغانستان میں پاکستان کے سفیر جناب منصور احمد ودیگر سفارتی عملے نے بھی کاوشیں کیں۔

تربیت یافتہ ائیرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پروازہینڈل کی جبلہ کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور ‏پرواز نمبر آویزاں کیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں