عمانی سول ایوایشن کی جانب سے کوویڈ کے پھیلاو کے سدباب کیلئے تمام بین الاقوامی پروازوں کی اجازت معطل کر دی گئی۔
معطلی کا اطلاق 22 دسمبر 2020 سے 29 دسمبر 2020 تک ہوگا۔ پی آئی اے کی معطلی کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں سے مسقط کی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پابندی کے دوران پی آئی اے کی پروازیں آپریٹ نہیں کی جائیں گی اور تمام متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
کورونا وائرس؛ عمان کا بڑا اعلان
- Advertisement -
ترجمان نے کہا کہ تمام مسافروں سے اپیل ہے کہ اپنے درست فون نمبرز پر کال سنٹر کے ذریعہ اندراج کروائیں تاکہ ان کو بروقت معلومات مہیا کی جاسکیں۔
ترجمان عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی رہنمائی یا معلومات کیلئے پی آئی اے کے کال سینٹر 111 786 786 پر کسی بھی وقت رابطہ کریں۔