تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’کونسے ممالک ہے جہاں انقلاب آتا ہے یہاں تو صرف سیلاب آتا ہے‘

ملک سیلابی صورت حال سے دوچار ہے سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیو نے ہرآنکھ اشکبار کردی۔

سیلاب زدگان کو امدادی کیمپ میں بھی مشکلات کا سامنا ہے سماجی رہنما اور شوبز حلقے بھی سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل کررہے ہیں۔

معروف ماڈل شہزاد انور نے بھی اس صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahzad Noor (@shahzad_noor)

شہزاد نور نے اپنے انسٹاگرام پر سیلاب زدگان کی چند تصویریں اپلوڈ کی ہیں اور ساتھ میں متاثر کُن اور سوچ میں ڈبو دینے والا ایک شعر لکھا ہے۔

شہزاد نور کا پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’وہ کونسے ممالک ہیں جہاں انقلاب آتا ہے، ہمارے ہاں تو صرف سیلاب آتا ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahzad Noor (@shahzad_noor)

اس سے قبل اداکار فیصل قریشی نے سیلاب متاثرین سے متعلق ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ’مذاق مستی اپنی جگہ ہے لیکن ابھی دوست کا فون آیا کہ جن لوگوں کو ٹینٹ کی ضرورت ہے انہیں ہم وہ بھجوا رہے ہیں لیکن وہ واٹر پروف ٹینٹ جو کچھ دن قبل ساڑھے آٹھ ہزار کا دستیاب تھا وہ اب تقریباً 14 ہزار کا مل رہا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ دوستوں نے اپنے استعمال کے لیے یہ ٹینٹ خریدے تھے لیکن جب انہوں نے مزید ٹینٹ کے لیے بازاروں کا رخ کیا تو وہی ٹینٹ تقریباً 14 ہزار کا ملنا شروع ہوگیا ہے۔

فیصل قریشی نے طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم بڑے ایماندار لوگ ہیں اور مدد کرنے والے ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

Comments

- Advertisement -