بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ بھر میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد صوبائی حکومت نے آئندہ ایسی صورتحال پر قابو پانے کیلئے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں اس بات پر غور و خوص کیا گیا کہ آئندہ سیلاب کی ایسی تباہ کن صورتحال سے کیسے بچا جائے؟

سندھ کابینہ کی جانب سے یہ فیصلہ صوبے میں سیلاب کی ہنگامی صورتحال سے متعلق ایک اجلاس میں بریفنگ کے بعد کیا گیا جسے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

سندھ کابینہ نے متعلقہ حکام کو اہم ہدایت جاری کی ہیں جن کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں، کابینہ نے محکمہ آبپاشی کو تین ماہ میں آبی ماہرین پر مشتمل عالمی کانفرنس کے انعقاد کی ہدایت کی ہے۔

ہدایات میں واٹر وے کیلئے مہران یونیورسٹی، داؤدیونیورسٹی این ای ڈی سمیت دیگر جامعات سے معاونت طلب کرنے کا کہا گیا ہے۔

سندھ کابینہ کی جانب سے این ایچ اے حکام کو آبی گزر گاہوں کو بلاک نہ کرنے کی ہدایت اور نئی سڑکوں پر برساتی پانی گزرنے کے لئے خصوصی راستہ بنانے کا کہا گیا ہے۔

سندھ کابینہ نے این ایچ اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ بغیر واٹر وے سندھ میں کوئی نئی سڑک نہ بنائی جائے، اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے کو سیلاب کے دوران ضلعی سطح پر خرچ کی گئی رقم کی تفصیلات دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں