The news is by your side.

Advertisement

بلوچستان میں سیلاب، سیکڑوں ہندو یاتری پھنس گئے، 2 ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے بولان سوکلیجی میں واقع مندر جانے والے ہندو یاتری سیلابی ریلے میں پھنس گئے جبکہ ریلے میں بہنے والی دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ وزیرستان میں باراتیوں کی بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے پہاڑی علاقے میں واقع سو کلیجی ہری مندر میں 11 اپریل کو ہونے والے مذہبی تہوار کو منانے کے لیے پہنچنے والے 150 کے قریب ہندو یاتری سیلانی ریلے میں پھنس گئے۔

اطلاعات کے مطابق ہندو یاتری اونٹوں پر اپنے مذہبی مقام تک پہنچے جہاں بارشوں کے بعد اچانک سیلاب آگیا، پانی کے تیز بھاؤ میں بہنے والے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جن میں سے ایک یاتری کی ہے۔

ہندو یاتریوں نے بلوچستان حکومت سے مدد کی اپیل کی تو وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر نصیرآباد اور ڈپٹی کمشنر کو فوری مدد کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں سیلابی ریلہ: بچوں اور خواتین سمیت 13افرادجاں بحق

صوبائی مذہبی امور دنیش کمار کا کہنا ہے کہ ہندو یاتریوں کے 10 سے زائد اونٹ سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ انہیں اس وقت شدید مشکلات کا سامنا بھی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب میں پھنسے 100 سے زائد افراد سے رابطہ نہیں ہوپارہا۔ دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں بھی طوفانی بارشوں کے باعث دریا میں طغیانی آگئی، پانی کے تیز بھاؤ میں باراتیوں کی گاڑ ی بہہ گئی، جس مین بچوں اور خواتین سمیت تیرہ افرادجاں بحق ہوئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں