تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سیلابی صورتحال، دادو، میہڑ اور جوہی شہروں کو شدید خطرہ برقرار

سندھ میں سیلابی پانی میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے باعث دادو، میہڑ اور جوہی شہروں کے ڈوبنے کا شدید خطرہ برقرار ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رنگ بند پر پانی میں اضافے کے بعد دباؤ بڑھ گیا ہے جب کہ ایم این وی ڈرین میں بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے باعث دادو، میہڑ اور جوہی شہروں کے اس سے متاثر ہونے کا شدید خطرہ بدستور برقرار ہے۔

ایم این وی ڈرین میں چھنڈن موری کے قریب پشتے میں سیلابی پانی کا رساؤ بھی جاری ہے اور پشتے پر کام کرنے والے رہائشیوں نے دادو کے شہریوں کو باہر نکلنے کی اپیل کی ہے، دوسری جانب جوہی شہر کے اطراف میں پانی میں اضافہ ہونے کے بعد شہری رنگ بند کو مضبوط بنانے کے کام میں مصروف ہیں۔

جوہی رنگ بند کو مضبوط بنانے کیلیے شہری اور پولیس کے جوان مٹی کی بوریاں ڈال رہے ہیں دوسری جانب اس موقع پر بعض موقع پرست افراد نے کشتی کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے، متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کے بچے پانی میں پھنسے ہوئے ہیں اور کشتی والے 500 سے 600 روپے کرایہ مانگ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بالخصوص سندھ اور بلوچستان اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب کی زد میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب ملکی معیشت کے اہداف کو لے ڈوبا

ملک میں سیلاب کے باعث رواں مالی سال کے دوران شرح نمو کی گروتھ 2.3 فیصد تک محدود ہونے کا خدشہ ہے۔

Comments

- Advertisement -