The news is by your side.

سیلابی صورت حال، فیصل ایدھی کا اہم اعلان

نوابشاہ: پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کے لئے نواب شاہ کو مرکز بنالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس بات کا اعلان انہوں نے صوبائی وزیرعذراپیچوہو سے زرداری ہاؤس نوابشاہ میں ملاقات کے دوران کیا۔

فیصل ایدھی نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کو تاریخ کی بڑی آفت قراردیا گیا ہے، ہزاروں خاندان اپنے آبائی علاقوں سےنقل مکانی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں سیلاب متاثرین پھٹ پڑے

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں خوراک،پناہ گاہوں کی بہت ضرورت ہے، اسی لئے سندھ میں امدادی سرگرمیوں کیلئےنوابشاہ کوایدھی فاؤنڈیشن کامرکز بنایاہے۔

اس موقع پر عذرا پیچوہو نے نوابشاہ،خیرپور،دادو،نوشہرو فیروزمیں ایدھی کی خدمات کوسراہا، ملاقات میں فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ،قمبر،سانگھر،مٹیاری،میرپورخاص کےاحاطہ کرنےکی بھی کوشش کرینگے۔

ادھر بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں سیلاب متاثرین پھٹ پڑے، تباہ حال مظاہرین نے صوبائی وزرا پر امدادی سامان ہڑپ کرنے کا الزام عائد کردیا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں سیلاب متاثرین نے صوبائی وزرا پر امداد ہڑپ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ ٹینٹ ، راشن اور دوائیں متاثرین کے بجائے ادھر ادھر کی جا رہی ہیں۔

بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں دہائیاں دیتے متاثرین نے عمران خان زندہ باد کےنعرے بلند کرتے ہوئے کہا کہ اب عمران خان ہی ہماری امید ہے، آئندہ عمران کے علاوہ کسی اور کو ووٹ نہیں دینگے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں