تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سیلابی صورت حال، روسی مفتی اعظم کا پاکستان سے اظہار تعزیت

ماسکو: روس کے مفتی اعظم نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے جانی ومالی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی مفتی اعظم اور مسلم رشین فیڈریشن روحانی بورڈ کے چیئرمین شیخ راویل گیانوت الدین نے سیلابی صورت حال پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پوری عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ روس عوام اور اپنی طرف سے پاکستان کے عوام کے ساتھ سیلاب متاثرین کے لیے دلی تعزیت کا اظہارکرتا ہوں، مشکل کی اس گھڑی میں روسی عوام پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور متاثرین کے دکھ درد میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیلابی صورت حال: کیا جی 20 ممالک پاکستان کا قرضہ موخر کرینگے؟

شیخ راویل گیانوت الدین نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ مرنے والوں کی ارواح کو شہدا کی ارواح کے طور پر قبول فرمائے، ان تمام متاثرین کو صبر جمیل عطا فرمائے جن کے گھر اور املاک کا نقصان ہوا ہے، زخمیوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سیلاب سے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 33 ملین افراد متاثر ہوئے جبکہ 1100 افراد سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کی وزارت ماحولیات تبدیلی کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے ملکی معیشت کو ابتدائی تخمینہ کے مطابق 10 ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -