بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

سیلاب متاثرین نومولود بچوں کے نام نواز شریف اور مریم رکھ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولنگر (22 ستمبر 2025): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کیمپ میں پیدا ہونے والے بچوں کے نام نواز شریف اور مریم رکھ رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولنگر کے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کر کے ان سے مسائل اور ملنے والی سہولتوں سے متعلق دریافت کیا۔

مریم نواز نے فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم ایک اسکول کا دورہ بھی کیا اور بچوں سے گھل مل گئیں۔ انہوں نے اس موقع پر بچوں سے سوالات بھی کیے۔

دریں اثنا مریم نواز نے ساہیوال میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نواز شریف کی خدمات نکال دیں تو صرف کھنڈر ہی بچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا۔ متاثرہ کسانوں کو فی ایکڑ 20 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھارت کے خلاف جنگ جتوائی اور اب حرمین شریفین کے تحفظ کی سعادت بھی پاکستان کے حصے میں آ گئی۔

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں