ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

سیلاب متاثرین کی کشتیاں الٹ گئیں، ملتان کو بچانے کیلیے بند توڑنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کافی حد تک تشویشناک ہے، متعدد علاقوں میں کشتیاں الٹنے سے 6 سے زائد افراد ڈوب گئے۔ ملتان کو بچانے کیلیے بند توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کے موضع نور والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 کی لاشیں نکال لی گئیں۔

لیاقت پورمیں ایک ہی روز میں سیلاب متاثرین کو لیکر جانے والی دوسری کشتی بھی الٹ گئی، سیلاب متاثرین کی کشتی بیٹ بخشو بھتڑ کی بستی توحید کےقریب الٹی۔

پرائیویٹ کشتی کے ملاح متاثرین کو لے کر آرہے تھے کہ وہ راستے میں الٹ گئی، کشتی میں 14بچے اور خواتین سوارتھیں، 13کو بچا لیا گیا،9ماہ کا بچہ ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

مقامی افراد نےاپنی مدد آپ کےتحت 13بچوں کو زندہ بچا لیا، 9ماہ کے بچے کی تلاش جاری ہے، بیٹ بھتڑ بخشو بھتڑ سے متاثرہ فیملی کو ٹھل حمزہ شفٹ کیا جارہا تھاراستے میں حادثہ ہوا۔

دوسرے واقعے میں موضع نور والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی اُلٹنے سے دو خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد ڈوب گئے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ آرمی کے غوطہ خوروں نے 2 خواتین اور ایک شخص کی لاش نکال لی جبکہ دو لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ کشتی میں 20 سے زائد افراد سوار تھے۔

علاوہ ازیں ملتان کو سیلاب سے خطرہ ہوگیا جس کو بچانے اورپانی کا دباؤ کم کرنے لیے شیر شاہ بند کو توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بند توڑنے سے متعلق ملحقہ آبادیوں میں اعلانات کیے جارہے ہیں جس میں شیرشاہ بند کے اطراف علاقوں سے مکینوں کو فوری انخلا کی ہدایت کی جارہی ہے۔

+ posts

یاسر شیخ اے آر وائی نیوز ملتان کے بیورو چیف ہیں

اہم ترین

یاسر شیخ
یاسر شیخ
یاسر شیخ اے آر وائی نیوز ملتان کے بیورو چیف ہیں

مزید خبریں