منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

بھارت سے سیلابی ریلا پاکستان میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں چھوڑا گیا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا۔

فلڈکنٹرول روم کے مطابق چناب ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 122184کیوسک ہو گیا ہے۔ دریائےچناب میں ہفتہ کی صبح پانی کا بہاؤ 60ہزارکیوسک تھا۔

دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارت سےدریائےچناب میں بڑاسیلابی ریلہ اتوار کو سیالکوٹ پہنچےگا۔

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ہے۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے پہلے ہی فلڈ وارننگ جاری کردی تھی۔

ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کی آمد 52608 کیوسک اور اس کا اخراج 45444 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 41993 کیوسک جبکہ اخراج 19993 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ہے۔ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، جھنگ اور مظفر گڑھ متاثر ہوں گے۔

فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن نے صورتحال کو مدِ نظر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے کی ہدایت کی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں