تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’کیا عذاب صرف غریب پر ہی آتا ہے؟‘

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فضا علی سیلاب زدگان کی حالت زار دیکھ کر برہم ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فضا علی نے سیلاب زدگان کی حالت زار پر ویڈیو پیغام شیئر کیا اور حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا یہ عذاب صرف غریب پر ہی آتا ہے غریب ہی تباہ ہوتا ہے غریب ہی مرتے ہیں اور غریب کا ہی نقصان ہوتا ہے وہی اپنی جانوں سے جاتے ہیں۔‘

فضا علی نے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’کوئی یہ کیوں نہیں مانتا کہ یہ سب کچھ حکمرانوں کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے ہورہا کیوں کہ اُنہوں نے ڈیمز نہیں بنائے، قوم کے لیے کوئی کام نہیں کیا‘۔

 اُنہوں نے کہا کہ ’اپنے پڑوسی ملک بھارت کو ہی دیکھ لیں اُدھر کتنے ڈیمز بن گئے ہیں جب پتا ہے کہ اتنی بارشیں ہوتی ہیں تو ڈیمز بنانے کا انتظام پہلے سے ہونا چاہیے‘۔

فضا علی نے مزید کہا کہ ’یہ جو کالا باغ ڈیم ہے پتا نہیں کتنے سالوں سے بس تعمیر ہی ہورہا ہے اس کا کام روک کے رکھا ہوا ہے ابھی وہ لوگ اپنے آپ کو پاکستانی کیسے کہلوا سکتے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ کالا باغ بنانے کے لیے ہماری لاش کے اوپر سے گزرنا پڑے گا‘۔

Comments

- Advertisement -