جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

سوات میں سیلاب نے تباہی مچا دی، بارشوں کے بعد لینڈسلائیڈنگ، 4 بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے ایک بار پھر تباہی مچا دی۔

ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کے باعث 4 بچے جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک لاپتہ ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

مدین کے دور افتادہ علاقے شنکو میں ایک گھر پر لینڈسلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 3 بچےدب کر جاں بحق اور ماں زخمی ہو گئی۔

مالم جبہ کے علاقہ سورڈھیر میں 2 بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے جس میں ایک 7 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا اور دوسرا تیز پانی میں لاپتہ ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کاسلسلہ جاری ہے اور دریائےسوات کے نشیبی علاقوں سے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے سیلاب سے متعلق  پیشگی الرٹ جاری نہیں کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں