تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...
Array

سیلاب اور بارشیں : کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

کراچی : سیلاب اور بارشوں سے تیار فصلیں تباہ ہونے کے باعث کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث سبزیوں کی تیار فصلیں تباہ ہونے سے قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔

60 سے 70 روپے میں فروخت ہونی والی سبزیاں 250 سے 500 روپے تک ہوگئی ہے ، مقامی مارکیٹ میں پیاز 120 روپے سے 140 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں ٹماٹر 160 روپے تک جاپہنچا، لہسن 320 روپے تک ، بیگن 150 کھیرا 150 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

مارکیٹ میں بھنڈی کی قیمت 160 سے 170 روپے فی کلو جبکہ دھنیا اور پودینے کی گڈی 30 روپے تک کی ہوگئی ہے۔

اسی طرح 60 روپے فی کلو میں فروخت ہونی والی ترئی 250 روپے فی کلو تک جاپہنچی، لوکی فی کلو 150 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

70 روپے میں بکنے والی پالک 250 روپے ، پھول گوبی 150 روپے فی کلو اور شملہ مرچ 250 روپے فی کلو ہوگئی۔

سبزی فروش کا کہنا ہے کہ سلاد پتہ 80 سے 100 روپے کلو فروخت ہونے والا اب 500 روپے کلو پہنچ گیا۔

سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے وجہ سبزیوں کی قلت ہے ، جس کے باعث قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -