تازہ ترین

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...
Array

ٹھٹھہ: برساتی ریلہ جھرک گرڈ اسٹیشن میں داخل ، بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بند

ٹھٹھہ: برساتی ریلہ جھرک گرڈ اسٹیشن میں داخل ہونے سے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی مکمل طور معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں پہاڑی علاقوں سے آنیوالا برساتی ریلہ جھرک گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوگیا ، گرڈ اسٹیشن زیرآب آنے سے بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بند کردی گئی۔

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے ترجمان محمد صادق نے کہا ہے کہ عملےکو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

ترجمان محمد صادق نے بتایا کہ جھرک گرڈ سٹیشن سے منسلک تمام فیڈرز پر بجلی کی فراہمی بند کردی گئی ہے ، گرڈ اسٹیشن کے3فیڈرز سے درجنوں علاقوں کو بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

پاور کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گرڈ اسٹیشن سے پانی کی نکاسی کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

جھرک ضلع ٹھٹھہ میں دریائے سندھ کے دائیں کنارے پر ایک چھوٹا سا شہر ہے، ٹھٹھہ میں موسلا دھار بارش کے بعد بارش کا پانی ابھی تک نہیں نکالا جا سکا۔

کھارے پانی کے نالے مخالف سمت میں بہہ رہے ہیں جس سے میرپور ساکرو کے متعدد دیہات ڈوب رہے ہیں اور زمینی رابطہ منقطع ہے۔

اطلاعات کے مطابق گڑھو، کیٹی بندر، باغان اور غلام اللہ قصبوں میں لوگ اپنے گھروں تک محدود ہیں۔

حال ہی میں بلوچستان کے نصیر آباد میں 220KV ڈیرہ مراد جمالی گرڈ سٹیشن میں سیلابی پانی داخل ہو گیا تھا ، جس کے باعث نصیرآباد ڈویژن کے تین اضلاع جعفرآباد، جھل مگسی اور نصیر آباد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -