تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

فلوریڈا: اساتذہ کو اسکول اوقات میں ’مسلح ‘ رکھنے کا بل منظور

واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا کے اساتذہ کو اسکول میں اسلحہ رکھنے کی اجازت کا بل منظور ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کی اسمبلی میں اساتذہ کو دورانِ ڈیوٹی اسلحہ رکھنے کی اجازت دینے کا بل پیش کیا گیا جسے ایوان نے کثرتِ رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اسمبلی سے منظوری کے بعد بل کو فلوریڈا کے گورنر کی منظوری کے لیے بھیجا جائے گا اور اُن کے دستخط ہوتے ہی بل قانون کی شکل میں نافذ العمل ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بل کا بنیاد مقصد تعلیمی اداروں میں فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام ہے، متذکرہ بل سینیٹ سے پہلے ہی منظور ہوچکا بعد ازاں قواعد و ضوابط کے مطابق اسے اسمبلی سے بھی منظور کروانا ضروری تھا۔

بل موجودہ ری پبلکن گورنر کے پاس منظوری کے لیے بھیجا جائے گا اور اگر انہوں نے اعتراض کے بغیر اس پر دستخط کردیے تو پھر اساتذہ کو اسکول اوقات میں اسلحہ رکھنے کی قانونی اجازت ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی امریکی ریاست فلوریڈا میں قانون ساز ادارے نے ایک بل منظور کیا تھا، جس کے بعد فلوریڈا کے اساتذہ کو کلاس میں اسلحہ لے جانے کی قانونی اجازت مل گئی تھی۔ اس متنازع قانون کو چند ہفتے قبل ’مرجوری اسٹون مین ڈوگلس ہائی اسکول‘ میں ہونے والے قتل عام کو پیش نظر وضع کیا گیا، تاکہ دہشت گرد حملوں سے محفوظ رہا جاسکے۔

یاد رہے کہ فلوریڈا کے اسٹون ڈوگلس اسکول میں ہونےوالے قتل عام کے بعد اسکول کے طلبہ کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کا اہم مطالبہ یہی تھا کہ اسکول حملے میں استعمال ہونےوالے اے آر 15 اسلحہ پر پابندی عائد کی جائے۔

پارک لینڈ حادثےمیں متاثر ہونے والے افراد کی اہل خانہ نے نئے قانون کی حمایت کی البتہ ڈیموکریٹس پارٹی نے اس بل کی سختی سے مخالفت کی گئی، اسمبلی میں جب بل پیش کیا گیا تو حمایت میں 67 ووٹ جب کہ مخالفت میں 50 آئے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں