فلوریڈا(9 مئی 2026): ہائی وے پر اس وقت حیرت انگیز صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک 7 فٹ لمبے مگرمچھ نے سڑک پار کرنے کی کوشش کی۔
امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک مصروف ہائی وے پر اس وقت حیرت انگیز صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک 7 فٹ لمبے مگرمچھ نے سڑک پار کرنے کی کوشش کی۔ہلز بورو کاؤنٹی میں شیرف کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مگرمچھ کو قابو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق یہ واقعہ نارتھ ڈیل میبری ہائی وے پر پیش آیا۔ مگرمچھ کو سڑک کے بیچوں بیچ دیکھ کر پولیس اہلکار فوری طور پر ایک لائسنس یافتہ ٹریپر (شکاری) کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور اسے بحفاظت پکڑ لیا۔
View this post on Instagram
شیرف آفس نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی اطلاع پرمزاح انداز میں دیتے ہوئے لکھا کہ جب آپ کا ’ملزم‘ 7 فٹ لمبا ہو اور اس کے پاس 80 انتہائی تیز دانت ہوں تو آپ لازمی طور پر بیک اپ طلب کرتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مگرمچھ کی سڑک پار کرنے کی کوشش کو کسی حادثے سے قبل ہی روک دیا گیا اور اسے بحفاظت اس کے قدرتی آبی و جنگلی ماحول میں چھوڑ دیا گیا ہے۔
فلوریڈا میں اس طرح کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں تاہم مصروف شاہراہ پر اتنے بڑے مگرمچھ کی موجودگی نے ٹریفک کی روانی کو کچھ دیر کے لیے متاثر کیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


