امریکا کی ریاست فلوریڈا میں بوریت سے تنگ آکر شہری نے انوکھی حرکت کی اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 45 سالہ نکولس زپٹر نامی شخص نے شہر اورلینڈو میں ٹی ڈی بینک اور سرکل گیس اسٹیشن پر لوٹ مار کی۔
نکولس زپٹر نے ٹی ڈی بینک میں اسلحہ کے زور پر بھاری رقم لوٹی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واردات کے دو روز بعد اس نے سرکل گیس اسٹیشن پر ڈاکہ ڈالا۔
گیس اسٹیشن پر لوٹ مار کے دوران کسی نے پولیس کو اطلاع دی اور اس کے دو منٹ بعد نفری موقع پر پہنچ گئی۔
دونوں وارداتوں میں ملزم نے چہرے پر سیاہ رنگ کا ماسک لگا رہا تھا جس پر واضح طور پر ’پولیس‘ لکھا تھا۔
پولیس نے نکولس زپٹر کو گرفتار کیا اور جب اس سے جرائم کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے جواب میں بتایا کہ میں گھر بیٹھے بوریت محسوس کر رہا تھا تو سوچا کچھ کر لوں۔
Florida man robbed two Orlando stores because he was "bored" https://t.co/iOTfVhuxia pic.twitter.com/wq8tGACQ1x
— Florida Man (@FloridaMan__) December 10, 2022