تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سیاسی اختلافات کی بنیاد پر ملازم نے باس کو قتل کردیا

واشنگٹن : امریکی شہری نے سیاسی اختلافات کی بنیاد پر اپنے ہی باس کو کھرپی کے پے در پے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا شہر آرلینڈوں میں قتل کا یہ دردناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک ملازم نے سیاسی اختلافات کی بنیاد پر اپنے ہی باس پر قاتلانہ حملہ کردیا جو ٹرمپ حامی تھا۔

امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ قاتل ٹونی موجودہ امریکی حکومت (ٹرمپ انتظامیہ) کا ناقد اور شدید مخالف تھا جبکہ اس کا باس ٹرمپ کا بہت زیادہ حامی تھا اور سب سے پہلے امریکا کا نعرہ لگاتا تھا۔

پولیس 28 سالہ میسن ٹونی پر پہلے درجے کے قتل کا مقدمہ درج کیا ہے جس نے ولیم نائٹ کو کھرپی گھوپ کر قتل کیا تھا۔

مقتول و قاتل کے ساتھی ملازم نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ نائٹ اور ٹونی ملازمت سے فارغ ہونے کے بعد سیاسی اختلافات کے باوجود اچھے دوست تھے۔

ساتھی ورکر کا کہنا تھا کہ نائٹ ہمیشہ ٹرمپ کی حمایت جبکہ ٹونی ٹرمپ انتظامیہ کی مخالفت میں دلیلیں دیتا تھا۔

مذکورہ شخص نے بتایا کہ دونوں فلوریڈا ٹرنپائک کنسٹرکشن کمپنی کی سائٹ پر کام کررہے تھے۔

پیر کے روز نائٹ ٹونی کو اپنی گاڑی میں لیکر جائے ملازمت پر پہنچا تو اس سفر کے دوران دونوں کے درمیان کافی بحث ہوچکی تھی اسی لیے نائٹ ملازمت سائٹ پر پہنچتے ہی گاڑی اترا اور بچاؤ بچاؤ چیختا ہوا بھاگا جبکہ ٹونی اس کے پیچھے بھاگا اور پھر کھرپی اٹھا کر نائٹ کے گھوپ دی۔

ساتھی ورکر نے بتایا کہ ہم لوگوں نے سائٹ پر پڑی چیزیں مار کر ٹونی کو ہٹانے کی کوشش کی تو وہ ہماری طرف دوڑا لیکن پھر ایک ٹرک میں بیٹھ کر ہمیں دہشت گرد کہتا ہوا جائے وقوعہ سے نکل گیا۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے واردات کے کچھ ہی گھنٹے بعد 28 سالہ ٹونی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -