بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

نیول بیس حملے کو دہشت گردی قرار نہیں دیا جاسکتا، امریکی وزیر دفاع

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: فلواریڈا میں ہونے والے نیول بیس حملے کے بعد ملک بھر کے فوجی اڈوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا جبکہ وزیردفاع نے واقعے کو دہشت گردی سے جوڑنے کو قبل از وقت قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل فلوریڈا میں واقع نیول بیس کیمپ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں تین امریکی فوجی ہلاک جبکہ ایک حملہ آور مارا گیا تھا۔

امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ مارے گئے شخص کی شناخت سعودی شہری کے نام سے ہوئی جو ائیرفورس کا افسر تھا اور ایوی ایشن کورس کے لیے فلوریڈا پہنچا تھا۔ 
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلوریڈاکی نیول بیس پر حملے کے بعد  امریکا کے تمام فوجی اڈوں پر ہائی الرٹ کردیا جبکہ امریکی حکام نے اب تک 10 مشتبہ افراد کو بھی تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا۔امریکی حکام کے مطابق حملے کے بعد سے  لاپتہ ہونے والے سعودی اہلکار کی تلاش کا کام جاری ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: بحری اڈے پر حملہ کرنے والا سعودی فوجی تھا: امریکی میڈیا

امریکی وزیر دفاع مائیک ایسپر کا کہنا تھا کہ نیول بیس پر پیش آنے والے واقعے کو دہشت گردی نہیں کہا جاسکتا، اس معاملے پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا البتہ تحقیقات جاری ہیں اور رپورٹ آنے کے بعد ہی تعین کیا جاسکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں