تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

امریکا: اساتذہ کو مسلح کرنے کا متنازع بل فلوریڈا اسمبلی سے منظور

واشنگٹن: امریکا میں اسکولوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیشِ نظر ریاست فلوریڈا نے قرارداد منظور کی ہے، جس کے تحت اسکولوں کے اساتذہ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں قانون ساز ادارے نے بدھ کے روز ایک بل منظور کیا، جس کے بعد فلوریڈا کے اساتذہ کو کلاس میں اسلحہ لے جانے کی قانونی اجازت مل گئی۔ اس متنازع قانون کو چند ہفتے قبل ’مرجوری اسٹون مین ڈوگلس ہائی اسکول‘ میں ہونے والے قتل عام کو پیش نظر وضع کیا گیا، تاکہ دہشت گرد حملوں کا نقصان کم کیا جاسکے۔

فلوریڈا کی قانون ساز اسمبلی میں پاس کیے گئے بل میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ ہتھیار خریدنے والے شخص کی عمر کم از کم اکیس سال ہونا چاہیے، ساتھ ہی حکومت اسکولوں کی سیکیورٹی اور بچوں کی ذہنی نشوونما کی مد میں اضافی رقم فراہم کرے، بل فلوریڈا کے گورنرریک اسکوٹ کی منظوری کے بعد یہ ریاست میں نافذ ہوجائے گا۔ بل کے تحت نیم خودکار ہتھیار صرف اسکول کے مخصوص افراد ہی اپنے ساتھ رکھنے کے مجاز ہوں گے۔

یاد رہے کہ اسٹون ڈوگلس اسکول میں ہونےوالے قتل عام کے بعد اسکول کے طلبہ کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کا اہم مطالبہ یہی تھا کہ اسکول حملے میں استعمال ہونےوالے اے آر 15 اسلحہ پر پابندی عائد کی جائے۔

پارک لینڈ حادثےمیں متاثر ہونے والے افراد کی اہل خانہ نے نئے قانون کی حمایت کی۔ البتہ ڈیموکریٹس پارٹی نے اس بل کی سختی سے مخالفت کی گئی، اسمبلی میں جب بل پیش کیا گیا تو حمایت میں 67 ووٹ جب کہ مخالفت میں 50 آئے۔

فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک

گذشتہ دونوں امریکا کی سیکریٹری تعلیم نے اسکول کا دورہ کیا تھا، مگر طالب علموں کو ان سے سوالات پوچھنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، جس پر طلبا نے شدید احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ دنیا کو اسلحے کی تخفیف کا درس دینے والے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے اسکول میں سابق طالب علم کی فائرنگ کے بعد متاثرہ بچوں اور والدین سے ملاقات میں اسکول ٹیچروں کوجدید اسلحہ سے لیس کرنے کی تجویزدی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا بندوق کلچر کےفروغ کا دفاع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگراساتذہ جدید اسلحہ سے لیس ہوں گے تو مستقبل میں فلوریڈا اسکول جیسے سانحات دوبارہ رونما نہیں ہوں گے۔

فلوریڈا : ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والےملزم نے اعتراف جرم کرلیا

یاد رہے کہ 15 جنوری کو فلوریڈا کے ہائی اسکول میں 19 سالہ حملہ آور نے اسکول کے اندر گھستے ہی فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ فائرنگ کے واقعے کے خلاف طلبا وطالبات وائٹ ہاؤس کے باہر شدید احتجاج کیا تھا۔ احتجاج کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -