تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

شوہر کو قتل کرنے والی بیوی دو سال بعد گرفتار

واشنگٹن : پولیس نے شوہر قتل کرنے والی خاتون کو گرفتار کرکے مقتول کی باقیات گھر کے صحن سے برآمد کرلیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ سال قبل شوہر کو بے دردی سے قتل کرنے والی خاتون کو 2020 میں گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے گھر کے صحن سے دو سال قبل (2018 میں) مقتول کی باقیات برآمد ہوئی تھیں جبکہ وہ 2015 سے لاپتہ تھا۔

پانچ سال قبل جب مقتول شخص لاپتہ ہوا تو اس کے دوستوں نے اہلیہ سے گمشدگی کی وجہ دریافت کی جس پر اہلیہ نے کہا کہ وہ گھر بار چھوڑ کر کہیں چلا گیا ہے اور مقتول کے دوستوں کو اس کے نمبر سے میسج بھی کیے کہ ’میں اکیلا رہنا چاہتا ہوں لہذا مجھے تنگ مت کرو‘ تاکہ مائیکل (مقتول) کے دوستوں کو یقین ہوجائے کہ وہ گھر چھوڑ کرچلا گیا ہے۔

پولیس اس وقت شک ہوا جب اہلیہ اپنے شوہر کے کریڈٹ کارڈ استعمال کرتی رہی اور اکاونٹ سے پیسے بھی نکالتی رہی جس پر پولیس نے تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ دوستوں کو میسجز بھی اسے گھر سے موصول ہورہے تھے۔

پولیس نے 2018 کے شروع میں اہلیہ سے تفتیش کی تو اس نے بھی کہا کہ 2015 سے اپنے شوہر کو نہیں دیکھا جبکہ کچھ وقت کے بعد اسی صحن سے شوہر کی باقیات برآمد ہوئیں جسے خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ملکر 2015 نومبر میں قتل کرکے صحن میں دفن کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -