منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

صمود فلوٹیلا میں شامل ایک کشتی اب بھی غزہ کی جانب رواں دواں

اشتہار

حیرت انگیز

صمود فلوٹیلا کے قافلے کے ساتھ روانہ ہونے والی پولینڈ سے تعلق رکھنے والی کشتی اب بھی غزہ کی جانب رواں دواں ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولینڈ کے جھنڈے والی کشتی پر چھ افراد سوار ہیں، یہ کشتی غزہ کی سمندری حدود سے تقریباً 43 ناٹیکل میل دور ہے۔

فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ایک کشتی میرینیٹ ابھی بھی اپنی منزل کی طرف بڑھ رہی ہے،کشتی غزہ کے سمندر پر دور سے نظر آنے پر فلسطینیوں کے چہرے کھل اٹھے۔

رپورٹس کے مطابق بدھ سے اب تک اسرائیلی فوج 42 کشتیوں کو قبضے میں لے چکی ہے، کشتیوں میں سوار تقریباً 500 کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اسرائیلی جیل انتظامیہ نے بتایا ہے کہ فلوٹیلا کے 200 سے زائد کارکنان کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

قطر نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کی فوری رہائی اور اسرائیل کو اس غیرقانونی اقدام پر جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

امدادی فلوٹیلا سے فلسطینیوں کو کوئی فائدہ نہیں، وزیراعظم اٹلی کی سخت تنقید

قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فلوٹیلا کے قیدی فوری رہا کیے جائیں اور ذمہ دار وں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی اقدام سمندری حفاظت اور نیوی گیشن کی آزادی کیلئے خطرہ ہے، عالمی برادری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر مؤثر اقدامات کرے ساتھ ہی انسانی امداد کی غزہ تک محفوظ اور مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں