اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

غزہ کا محاصرہ توڑنے کیلئے 70 کشتیوں پر مشتمل سب سے بڑا ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

بارسلونا ؛(04 اپریل 2026): فلسطینی عوام کے حق میں بھرپور آواز بلند کرنے اور غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے درجنوں کشتیوں پر مشتمل ریکارڈ بیڑہ “گلوبل صمود فلوٹیلا” تیار کیا گیا ہے۔

گزشتہ مرحلے میں 42 کشتیوں اور 462 افراد پر مشتمل یہ قافلہ روانہ ہوا تھا، جبکہ اس بار اس مشن کا دائرہ تقریباً دوگنا کر دیا گیا ہے اور 12 اپریل کو 70 کشتیوں کے ساتھ 70 ممالک سے قریب ایک ہزار رضاکار روانہ ہورہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کے لیے “گلوبل صمود فلوٹیلا” کا دوسرا بحری قافلہ آج اتوار کو روانہ ہوگا، جس میں درجنوں کشتیوں کے ذریعے طبی امداد اور دیگر ضروری سامان غزہ پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔

فلوٹیلا کے ترجمان پابلو کاسٹیلا نے کہا ہے کہ اس مہم کا بنیادی مقصد “غزہ میں جاری صورتحال پر بین الاقوامی شراکت داری کی مذمت، ذمہ داران کا احتساب، اور سمندر و خشکی کے راستے انسانی امدادی راہداری کھولنا” ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے ابتدائی طور پر 39 کشتیوں پر مشتمل ریکارڈ بیڑہ تیار کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا غزہ کیلئے 39 کشتیوں پر مشتمل سب سے بڑا فلوٹیلا اسپین کی بندرگاہ بارسلونا سے روانہ ہوں گا بعد ازاں مزید کشتیاں فلوٹیلا کا حصہ بنیں گی۔

فلوٹیلا کا مقصد غزہ کا محاصرہ توڑنا اور انسانی بحران کو دنیا کے سامنے لانا ہے، ماضی میں فلوٹیلاز کو اسرائیل نے زبردستی بین الاقوامی سمندر میں روک لیا تھا، طغیانی کے باعث بین الاقوامی پانی کی جانب بڑھنے والے فلوٹیلا کی روانگی میں تاخیر کا سامنا ہے۔

منتظمین کے مطابق فلسطین کی جانب سفر کے دوران مزید جہاز بھی راستے میں شامل ہوں گے، ترک کارکنان بھی جلد اس مشن میں شریک ہوں گے، اس مرتبہ حکمت عملی کو مزید وسعت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ اکتوبر میں اسی تنظیم کے تقریباً 40 جہازوں کو اسرائیلی فوج نے غزہ پہنچنے سے پہلے روک لیا تھا اور سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت 450 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

کارکنوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیش نظر یہ اقدام ناگزیر ہو چکا ہے اور وہ ہر خطرے کے باوجود محصورین تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل غزہ میں فوری امداد کی فراہمی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

صمود فلوٹیلا کا غزہ کیلئے سب سے بڑا مشن بھیجنے کا اعلان

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں