The news is by your side.

Advertisement

آٹا بحران: سرکاری گودام سے گندم کی سینکڑوں بوریاں غائب

شہدادکوٹ: آٹا بحران شدت اختیار کرسکتا ہے، سرکاری گودام سے گندم کی سینکڑوں بوریاں غائب ہوگئیں، یہ گندم چوری کا حالیہ دنوں میں دوسرا واقعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع شہدادکوٹ کی تحصیل نصیرآباد میں چوروں نے گندم کے سرکاری گودام کا صفایا کر دیا۔ انچارج فوڈسینٹر کا کہنا ہے کہ تحصیل نصیرآباد کے گودام سے گندم کی سینکڑوں بوریاں چوری ہوگئی ہیں۔

انچارج نے بتایا کہ چور سرکاری گودام کا تالا توڑ کر گندم کی سینکڑوں بوریاں لے اڑے، گندم کی خردبرد پر نیب سکھر کی ٹیم نے گودام سیل کیا تھا۔ تاہم ڈاکوؤں نے سیل توڑ کر یہ واردات کی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ سندھ کے سرکاری گودام میں 2لاکھ70ہزار گندم کی بوریاں موجود ہیں جبکہ گودام میں رکھی گئی گندم کی بوریوں میں 70ہزار غائب کردیں گئیں۔

بحران: سرکاری گوداموں سے گندم کی بوریاں غائب، بیشتر بوریوں سے مٹی برآمد

فوڈگودام کے انچارج کا کہنا تھا کہ 70 ہزار گندم کی بوریاں غائب ہونے کی انکوائری چل رہی ہے جس پر محکمہ خوراک کی لاپرواہی اور کرپشن بھی کھل کر سامنے آگئی۔ محکمہ خوراک سندھ نے 2017 میں اربوں روپے کی گندم خریدی تھی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں آٹے کا بحران بدستور جاری ہے، چکی پر فی کلو آٹا 70 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 20 کلو کا تھیلا بھی نایاب ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے آٹا بحران پر قابو پانے کے لیے نوٹس لے لیا ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں