تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

بحران ٹل گیا، فلورملز ایسوسی ایشنز نے ہڑتال ختم کر دی

وفاقی حکومت کی یقین دہانی پر آئل ٹینکرز کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشنز نے بھی ہڑتال ختم ‏کرنے کا اعلان کر دیا۔

چئیرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری محمد یوسف نے اعلان کیا ہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین ‏کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کی ہے۔

حکومت نے سیلز ٹیکس ختم کرنے اور ٹرن اوور ٹیکس پرانی سطح پر برقرار رکھنے کی یقین دہانی ‏کرا دی ہے۔ فلار ملز میں گندم کی پسائی اور شہر میں آٹے کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے۔

پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے 3 صوبوں کےچیئرمینوں نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ‏کہ ہڑتال کی کال واپس لے رہے ہیں 11جون کوبجٹ میں وفاقی فنانس بل پیش کیا گیا جس میں ‏گندم پر ٹرن اوور ٹیکس 1.25لاگو کیا گیا جب کہ آٹے کے چوکڑ پر17فیصدسیلزٹیکس لگایا گیا تھا جو ‏اب واپس لیا جارہا ہے۔

اس سے قبل مطابق وفاقی وزیر توانائی حماداظہر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ‏جس میں انہوں نے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کیے۔

وفاقی وزیر سے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مذکرات کامیاب رہے جس کے بعد جنرل سیکریٹری ‏آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عابد آفریدی نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر حماداظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ہمارے لئےاتنےہی اہم ہیں جتنے ‏دوسرے دوست ہیں، 6 دنوں کا بندوبست کررہےہیں کہ لوڈشیڈنگ نہ کرنی پڑے، تربیلامیں فلوزکم ‏ہیں امیدہےجلدبحال ہوجائیں گے۔

Comments