جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

آٹے کی قیمت کیا ہوگی؟ عوام کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

(6 اکتوبر 2025): سیلاب کے بعد کئی فصلوں کے مکمل تباہ ہونے اور گندم بحران کے خدشات کے دوران آٹے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں گندم اجرا پالیسی 26-2025 کی منظوری دینے کے ساتھ کئی اہم پالیسیوں اور فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔

سندھ کابینہ نے چھوٹے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کے بعد گندم اجرا کی منظوری دی اور اس پالیسی کے تحت آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت خوراک نے کابینہ ارکان کو بتایا کہ 1.265 ملین میٹرک ٹن گندم فلور ملز اور چکیوں کو جاری کی جائے گی اور گندم کی 100 کلو گرام کی بوری 9500 روپے میں فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس پالیسی سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچایا جائے۔

اجلاس میں ایس ای ڈی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسر نوتشکیل کی منظوری دی گئی۔ اس کا چیئرمین وزیر، مشیر یا معاون خصوصی ہوگا جب کہ کابینہ نے آزاد اراکین کی تقرری کی بھی منظوری دی۔

کابینہ نے سندھ سینئر سٹیزن کونسل کی تیسری مدت کیلیےازسرنو تشکیل اور اس کے نجی اراکین کی بھی منظوری دی۔ کونسل بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات تجویز کرے گی۔ کابینہ نے لیفٹ بینک آؤٹ فال ڈرین 78 ملازمین مستقل کر کرنے کی بھی منظوری دی۔

اجلاس کے شرکا کو بایا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز نے تعلیمی ادارے سندھ حکومت کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے اور یہ منتقلی 10 سال کے لیے ہوگی۔ اس کے تحت آغوش اسپیشل چلڈرن ہائیر سیکنڈری اسکول کا کنٹرول سندھ حکومت کو منتقل ہو گیا ہے۔ کابینہ نے اسکول کے اخراجات کے لیے 5 کروڑ 34 لاکھ روپے کی منظوری بھی دی۔

ملک میں گندم کے بحران کا قوی امکان ، قیمت کہاں تک جائے گی؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں