کراچی (13 مئی 2026): شہر قائد کی انتظامیہ نے آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھائی نمبر چکی آٹے کی ہول سیل قیمت 110 جبکہ ریٹیل قیمت 113 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 118 اور ریٹیل پرائس 121 روپے فی کلو مقرر کی گئی، چکی آٹے کی ریٹیل قیمت 145 روپے فی کلو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: دالیں، مصالحہ جات، چاول اور اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر
کمشنر کراچی نے کہا کہ دکاندار نئی قیمتوں کی فہرست نمایاں جگہ آویزاں کریں، نرخ کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔



