جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد نگراں حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی واپس لینے سے 20 کلو آٹا 1544 روپے مہنگا ہوگیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کیلیے آٹے کے 10 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 772 روپے اضافہ کیا گیا جبکہ آٹے کی قیمت ملک میں آٹے کی اوسط قیمت سے بھی زیادہ ہوگئی۔

اسٹورز پر عام صارفین کیلیے آٹے کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی جس کے مطابق اب 20 کلو آٹا 2840 روپے کا ملے گا۔ 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 2824.73 روپے ہے۔

صارفین کیلیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 1420 روپے مقرر کر دی گئی جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت صارفین کیلیے آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے ہے۔

اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی کے ساتھ 20 کلو آٹا 1296 روپے کا تھا۔ گزشتہ ہفتے بی آئی ایس پی کے سوا باقی صارفین کیلیے سبسڈی ختم کی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں