تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ڈائنوسار واپس آگئے؟ ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں راہول نامی ڈاکٹر نے گھر کی بالکونی میں بیٹھے پرندوں کی ویڈیو شیئر کی جسے سوشل میڈیا صارفین اڑنے والے ڈائنوسار(pterosaurs) سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نے گرے ہورنبل نامی پرندوں کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی، دونوں پرندے جوڑے معلوم ہوتے ہیں جو راہول کے گھر کی بالکونی میں بیٹھے ہوئے تھے۔

حیران کن طور پر یہ پرندے اڑنے والے ڈائنوسار سے کافی حد تک مماثلت رکھتے ہیں اور ان کی اڑان کا انداز میں ڈائنوسار کی طرح ہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صارفین اسے مذکورہ جانور سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

راہول نے 10 جون کو ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کپشن میں لکھا ‘صبح بخیر، ان پرندوں کو پہچانیں جو ہمارے ایک ساتھی ڈاکٹر کے گھر کی بالکونی میں بیٹھے تھے’۔

خاتون کا گھر کے باہر ڈائنوسار کی موجودگی کا دعویٰ، ویڈیو بھی شیئر کردی

ویڈیو وائرل ہوتے ہی دیگر صارفین نے بھی کومنٹ میں گرے ہورنبل کی تصاویر شیئر کیں۔ ایک نے لکھا اگر مجھے اس پرندے کے بارے میں پتا نہ ہوتا تو میں اسے ڈائنوسار ہی کہتا۔

Comments

- Advertisement -